صدر مالدیپ 20 اکتوبر سے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

تصویر صرف وضاحت کے لیے ہے

صدر مالدیپ ڈاکٹر محمد معیزو 20 سے 22 اکتوبر 2026 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت متوقع ہے۔

دورے کے دوران صدر محمد معیزو کی وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، صحت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور زیرِ غور آئیں گے۔

دورے کے موقع پر پاکستان اور مالدیپ کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے کاروباری فورم کے انعقاد اور مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Discover more from Public Mirror

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading